Apni Qismat Aazma Kar Dekhna
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Mir Hasan Mir
اپنی قسمت آزما کر دیکھنا
تم عزا خانہ سجا کر دیکھنا
خود منافق کا پتہ چل جائے گا
نعرہء حیدر لگا کر دیکھنا
ہو اگر جنت زمیں پر دیکھنی
کربلا اک بار جا کر دیکھنا
انبیاء کو دیکھنا چاہو اگر
حلقہء ماتم میں آ کر دیکھنا
تم کو زہرا کی دعا مل جائے گی
پرچم غازی اٹھا کر دیکھنا
وہ تو پھر مولا علی ہیں حشر میں
مرتبہ قنبر کا آ کر دیکھنا
چاند تارے دیکھنا چاہو اگر
داغ ماتم کے سجا کر دیکھنا
خوشبوئے رومال زہرا چاہیے
اشک مجلس میں بہا کر دیکھنا
پنجتن مہمان خود ہوں گے ذکی
فرش مجلس کا بچھا کر دیکھنا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.