Sarkaar Ali Maula Sarkaar Ali Maula
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mir Hasan Mir
ہیں ساری خدائی کے مختار علی مولا
حیدر کو کہاں چھوڑ کے تم جاؤ گے بولو
ہر جا نظر آئیں گے ذرا آنکھ تو کھولو
اس پار علی مولا اس پار علی مولا
خیبر میں عجب وقت ہے اسلام کے اوپر
اسلام کے لشکر سے پریشاں ہیں پیمبر
کفار پہ ہو جائے یلغار علی مولا
جس وقت چلیں بنت اسد کعبے کی جانب
اور قادر مطلق سے ہوئیں ایسے مخاطب
ہنسنے لگی کعبے کی دیوار علی مولا
حسنین کا صدقہ مجھے اعجاز عطا کر
عباس کا صدقہ مجھے انداز عطا کر
دے مجھ کو بھی میثم کی گفتار علی مولا
مولا غم شبیر کی جاگیر عطا کر
مولا مجھے حر جیسی تقدیر عطا کر
میں ہوں تیرے بیٹے کا غمخوار علی مولا
ہے آرزو میری مجھے روضے پہ بلا لیں
اک بار نہیں مولا سو بار بلا لیں
یہ التجا کرتا ہے کرار علی مولا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.