Ya Shah e Khorasan
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s) recited by Mir Hasan Mir
جن کو سب لوگ غریب الغربا کہتے ہیں
نام ہے ان کا علی ان کو رضا کہتے ہیں
اے لاڈلے زہرا کے حیدر کے دل و جان
یا شاہ خراسان
تو کعبے کا کعبہ ہے قرآن کا قرآن
یا شاہ خراسان
پاتے ہیں سکوں آ کے سبھی درد کے مارے
روضے پہ تمہارے
تفریق نہیں کوئی ملک ہوں کہ وہ ہوں انسان
یا شاہ خراسان
ہے آرزو جس کی اسے روضے پہ بلا لیں
اے پالنے والے
ہر ایک عزادار کا پورا ہو یہ ارمان
یا شاہ خراسان
معصومہ قم آپ کی ہمشیر ہیں مولا
ہے واسطہ ان کا
کر دیجئے عزادار کی سب مشکلیں آسان
یا شاہ خراسان
میں شکر کا سجدہ تو کروں گا تیرے در پر
اے وارث حیدر
چاہے مجھے کافر کہیں دنیا کے مسلمان
یا شاہ خراسان
ہو جائے گی نبیوں سے ملاقات دوبارہ
ارمان ہے میرا
پھر مجھ کو بلا لیجئے اک بار خراسان
یا شاہ خراسان
لہراتا رہے دہر میں عباس کا پرچم
ہوتا رہے ماتم
آباد رہے فاطمہ زہرا کا گلستان یا شاہ خراسان
اے موسی کاظم کے پسر شاہ ولایت
کہتی ہے عقیدت
کیا میر تکلم ،یہ زمانہ تیرے قربان
یا شاہ خراسان
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.