Aye Mere Maula Raza
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s) recited by Mir Hasan Mir
المدد مولا رضا اے میرے مولا رضا
اے غریب الغربا اے میرے مولا رضا
آپ ہیں روح علی آپ جان زہرا
آپ کے در کے لیئے بات مشہور ہے یہ
وہ ہے دربار رضا وہاں دستور ہے یہ
جہاں بن مانگے ہوئے پوری ہوتی ہے دعا
ان کے دربار کی پھر دیکھنے شان چلو
دل یہ کہتا ہے چلو ہاں خراسان چلو
بس خراسان میں ہے خلد کی آب و ہوا
چاہے لگتا ہے لگے کسی مفتی کو برا
ہر نفس دل سے میرے یہی آتی ہے صدا
تم ہو قرآن میرا تم ہی میرا کعبہ
سہمے سہمے سے ملیں جہاں ہمراز تمام
دونوں عالم میں فقط ایسے ہیں دو ہی مقام
ایک ہے خاک شفا ایک ہے صحن شفا
ہے تکلم کی دعا اے امام ہشتم
پھر سے دکھلائیں ہمیں جنت مشہد و قم
پھر سے ہو جائے ہمیں رزق دیدار عطا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.