Kaata gaya hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Ashoor recited by Ali Mohd. Sultanpuri
کاٹا گیا حسین کا مقتل میں جب گلا
بس کچھ ہی فاصلے سے بہن دیکھتی رہی
سر تن سے ہو رہا تھا برادر کا جب دعا
بس کچھ ہی فاصلے سے بہن دیکھتی رہی
گھیرا تھا ظالموں نے شہ مشرقین کو
زینب بچانے پای نہ اپنے حسین کو
سوے دریا مڑ کر دیکھتی تھی زینب
اپنے غازی کو صدا دے رہی تھی زینب
بیکس بہن تڑپتی رہی کچھ نہ بس چلا
کاٹا گیا حسین کا۔۔۔
خنجر تلے حسین کی گردن کو دیکھ کر
اے بھای کہہ کے گرتی تھی دکھیا زمیں پر
زینب بچانے پای نہ اپنے حسین کو
سوے دریا مڑ کر دیکھتی تھی زینب
وہ وقت ایک بہن پہ قیامت کا وقت تھا
کاٹا گیا حسین کا۔۔۔
پیاری بہن حسین کی سر پیٹتی رہی
سوکھے گلے پہ بھای کے چلتی رہی چھری
زینب بچانے پای نہ اپنے حسین کو
سوے دریا مڑ کر دیکھتی تھی زینب
زنجیر بیکسی نے کسی تھی کچھ اس طرح
کاٹا گیا حسین کا۔۔۔
پردیس میں علی کی دلاری تھی بیقرار
روتی تھی زار زار تڑپتی تھی بار بار
زینب بچانے پای نہ اپنے حسین کو
سوے دریا مڑ کر دیکھتی تھی زینب
ہر سمت سے حسین پہ ہوتی رہی جفا
کاٹا گیا حسین کا۔۔۔
نرغے میں ظالموں کے تھی بیٹی بتول کی
کچھ بھی نہ کرنے پای نواسی رسول کی
زینب بچانے پای نہ اپنے حسین کو
سوے دریا مڑ کر دیکھتی تھی زینب
بھای کا سر نگاہوں کے آ گے ہی کٹ گیا
کاٹا گیا حسین کا۔۔۔
سینے پہ جب حسین کے شمر لعیں چڑھا
زینب نے سر کو پیٹ کے دریا کا رخ کیا
زینب بچانے پای نہ اپنے حسین کو
سوے دریا مڑ کر دیکھتی تھی زینب
اس وقت تھر تھرانے لگی ارض کربلا
کاٹا گیا حسین کا۔۔۔
زینب پہ کربلا میں جو کوہ علم گرا
ٹوٹے نہ وہ پہاڑ کسی پہ بھی اے خدا
زینب بچانے پای نہ اپنے حسین کو
سوے دریا مڑ کر دیکھتی تھی زینب
بھای کو قتل کرتا رہا شمر بے حیا
کاٹا گیا حسین کا۔۔۔
وایض نہ لکھ سکے گا کبھی بھی وہ غم کوئی
زینب کے دل پہ تیغ جو عاشور کو چلی
زینب بچانے پای نہ اپنے حسین کو
سوے دریا مڑ کر دیکھتی تھی زینب
بھای کا خون خاک میں ملتا چلا گیا
کاٹا گیا حسین کا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.