Chouda Masoomo Ka Jis Ko Irfan Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup recited by Syed Muhammad Shah
چودہ معصوموں کا جس کو عرفان ہے، ایک سلمان ہے
دسویں درجے پہ اور کس کا ایمان ہے، ایک سلمان ہے
جس کی سچائی پر آسماں تا زمیں سارے حیرت میں ہیں
وہ ابوذر بھی خود جس پہ حیران ہے ایک سلمان ہے
وہ تھے محتاج انگشتری کے، مگر یہ رہے بے نیاز
فرق خود دیکھیے اک سلیمان ہے ایک سلمان ہے
اور ہے کون جس سے میں باتیں کروں، دل کو ہلکا کروں
چار سو، جو بھی ہے وہ مسلمان ہے، ایک سلمان ہے
ایسے خود کو نہ الجھا، ذرا جا کے اس شخص سے بات کر
تو نصیری بھلا کیوں پریشان ہے، ایک سلمان ہے
معرفت کے لئے تین چیزوں کو چھوڑے گئے ہیں نبی
ایک ہے اہلبیت، ایک قرآن ہے، ایک سلمان ہے
ایک اللہ اس کی حقیقت سمجھنا تو ممکن نہیں
یہ بھی کافی ہے گر تیرا ایمان ہے ایک سلمان ہے
یہ وظیفہ پڑھو اور بچالو عقیدے کو تم شرک سے
ایک سلمان ہے، ایک سلمان ہے، ایک سلمان ہے
میں مضامین مدحت کے لیتا ہوں حیدر اسی ذات سے
سو مرے واسطے مدح آسان ہے، ایک سلمان ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.