Insaan Kahan Wo Log
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Mir Hasan Mir
انسان کہاں وہ لوگ ہمیں شیطان دکھائی دیتے ہیں
جو آل نبی کی عظمت سے انجان دکھائی دیتے ہیں
ہو کوئی پیمبر کوئی نبی کعبہ ہو کہ دین احمد ہو
اے مولا علی ہر اک پہ تیرے احسان دکھائی دیتے ہیں
جنت کو جو دوڑے جاتے ہیں بے اذن و جواز ولائے علی
ہوتے ہوئے پل پر ان سب کے چالان دکھائی دیتے ہیں
میں چشم تصور میں جب بھی پالان کا منبر دیکھتا ہوں
پالان تلے مجھ کو لاکھوں ارمان دکھائی دیتے ہیں
میدان مباہلہ ہو یا کسا خلوت ہو یا جلوت پانچوں تن
ہوں جمع جہاں ہر صورت میں قرآن دکھائی دیتے ہیں
جب مدح کی محفل سجتی ہے تب میر حسن، سبط جعفر
جبریل، فرزدق، دعبل اور حسان دکھائی دیتے ہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.