Maut Mujh Ko Darane Chali Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Asad Abbas
موت مجھ کو ڈرانے چلی ہے، ہاں مگر اس میں ہمت نہیں ہے
میں تو مصروف ذکر علی ہوں، مجھ کو مرنے کی فرصت نہیں ہے
میرے غازی کا چہرہ بنا کر
بولا دنیا سے یہ رب اکبر
آج کے بعد میرے علی کو
آئینے کی ضرورت نہیں ہے
تیرا چہرہ ہی وجہہ خدا ہے
یہ حدیث رسول خدا ہے
یا علی تیری صورت کے جیسی
خلق میں کوئی صورت نہیں ہے
مصطفی ہوں کہ وہ مرتضی ہوں
ہوں وہ حسنین یا فاطمہ ہوں
اک بھکاری کو مایوس کرنا
اس گھرانے کی عادت نہیں ہے
بجلیوں کو اگر حوصلہ ہو
شوق سے وہ گرے آشیاں پر
ہیں محافظ امام زمانہ
اس سے بڑھ کر حفاظت نہیں ہے
اب فرشتوں اگر دم ہو بولو
قبر میں اپنے ہونٹوں کو کھولو
خود علی آگئے ہیں مدد کو
اب کسی کی ضرورت نہیں ہے
ہاں یہ کرار قول نبی ہے
اس کے دل میں ہی بغض علی ہے
جس کی ماں میں شرافت نہیں ہے
پاک جس کی ولادت نہیں ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.