Tum Ko Zehra Dua De Rahi Hain
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Mir Hasan Mir
اے شہیدو اے حیدر کے پیارو تم کو زہرا دعا دے رہی ہیں
اے نڈر اے بہادر جیالو تم کو زہرا دعا دے رہی ہیں
پی کے جام ولایت علی سے پہنچے جام شہادت تلک تم
جام کوثر کے اب پینے والو تم کو زہرا دعا دے رہی ہیں
داد دیتے ہیں شاہ مدینہ خوش ہیں تم سے امام زمانہ
با نسب باوفا با ضمیرو تم کو زہرا دعا دے رہی ہیں
تم سا کوئی نہیں اس جہاں میں کون ہو گا تمہارے برابر
کیا یہ کم ہے کہ اے خوش نصیبو تم کو زہرا دعا دے رہی ہیں
جب تمہیں موت لینے کو آئی واحسینا کی لب پر صدا تھی
وقت کی کربلا کے شہیدو تم کو زہرا دعا دے رہی ہیں
ہیں تمہاری شجاعت کے چرچے آ رہی ہے صدا مسجدوں سے
اے قرآن شہادت کے پارو تم کو زہرا دعا دے رہی ہیں
تم سے قائم رہے گا یہ ماتم تم سے روشن رہے گی یہ مجلس
آسمان عزا کے ستارو تم کو زہرا دعا دے رہی ہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.