Yeh wazifa ho zindagi ke liye
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Naqi (a.s)
یہ وظیفہ ہو زندگی کے لیئے
شاعری ہو، علی نقی کے لیئے
تیری مدحت ہی تو سہارا ہے
میرے اعمال کی کمی کے لیئے
تیرے پیچھے نماز ادا کرنا
ہے ضروری یہ عسکری کے لیئے
مثل توحید لازمی ہے نقی
تیری الفت پیمبری کے لیئے
نام کافی ہے فاطمہ زہرا
با ضمیر آنکھ میں نمی کے لیئے
تیرا مہدی بھی مولا دیکھوں گا
تو دکھا رخ مجھے ابھی کے لیئے
میری حاجات ابھی روا ہو جائیں
کیا بڑی بات ہے سخی کے لیئے
مجھ کو زوار کر دو روضے کا
ہے ضروری یہ عاشقی کے لیئے
جیسے 13 تیرہ رجب مناتے ہو
ایسے میلاد ہوں سبھی کے لیئے
بیٹھ کر جا نماز پر تاثیر
نے لکھی منقبت نقی کے لیئے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.