Sun Lein Wo Jin Ke Liye Zikr e Ali Bhaar Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Mir Hasan Mir
سن لیں وہ جن کے لیے ذکر علی بھار ہے
آج بھی پردے میں اک حیدر کرار ہے
اس کو ہے سب کی خبر رکھتا ہے سب پر نظر
کون ہے غدار اور کون وفادار ہے
قائل شیطاں تو ہے قائل غیبت نہیں
ہائے مسلماں بھی کتنا سمجھدار ہے
لگتا ہے تیغ علی گزری ہے یاں سے ابھی
رن میں جو چاروں طرف لاشوں کا انبار ہے
لاکھ دوائیں کریں ٹھیک نہ ہو گا کبھی
آل محمد کے جو بغض میں بیمار ہے
منکر اشک عزا سوچ لے اتنا ذرا
غیب میں بیٹھا ہے جو وہ بھی عزادار ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.