Jab laashae hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Ashoor recited by Safdar Abbas
جب لاشہء حسین نہ خیمے میں جا سکے
خود بی بیاں حسین کے لاشے پہ آ گیء
لاشہ اٹھانے والا تو کوئی نہیں رہا
خود بی بیاں حسین کے لاشے پہ آ گیء
خیمے میں لاش شاہ کی اب لے کے جاے کون
کوی نہیں ہے لاشہء سرور اٹھاے کون
ہاں دیکھ کر حسین کی غربت کا ماجرا
خود بی بیاں حسین کے لاشے پہ آ گیء
جب لاشہء حسین۔۔۔
بیٹا بچا ہے کہ وہ بیمار ہے مگر
مقتل سے کر نہ پاے گا خیمے تلک سفر
مقتل تلک قیام سے کرتی ہوی بکا
خود بی بیاں حسین کے لاشے پہ آ گیء
جب لاشہء حسین۔۔۔
ہنسنے لگے یہ دیکھ کے سارے ستم شعار
آپس میں ایک دوجے سے کہتے تھے بار بار
اس سے سوا حسین پہ ہوگی بھی کیا جفا
خود بی بیاں حسین کے لاشے پہ آ گیء
جب لاشہء حسین۔۔۔
نہ جانے کیسا ہوگا وہاں بی بیوں کا حال
لاشے سے بھی شہیدوں کے کرنے لگے ملال
آہ و بکا سے ان کو یہ محسوس ہو گیا
خود بی بیاں حسین کے لاشے پہ آ گیء
جب لاشہء حسین۔۔۔
دل پر حسین اپنے ہر ایک غم کو سہہ گےء
لاشہ ہر ایک شہید کا خیمے میں لے گےء
لاشہ مگر حسین کا مقتل میں ہی رہا
خود بی بیاں حسین کے لاشے پہ آ گیء
جب لاشہء حسین۔۔۔
جن بی بیوں کا سایہ بھی دیکھا نہیں گیا
وہ بی بیاں ہے لاشہء سرور پہ بے ردا
ہلنے لگا یہ دیکھ کے میدان کربلا
خود بی بیاں حسین کے لاشے پہ آ گیء
جب لاشہء حسین۔۔۔
مقتل میں جب کہ ہو گیا کہرام ایک بپا
عباس کے جنازے پہ فضہ نے یہ کہا
اٹھ کر زرا یہ دیکھ لے اے میرے با وفا
خود بی بیاں حسین کے لاشے پہ آ گیء
جب لاشہء حسین۔۔۔
جوہر پڑا تھا لاشہء شبیر بے اماں
رکتی بھی کیسے خیمے میں زہرا کی بیٹیاں
صفدر بلا کے دشت میں آخر یہی ہوا
خود بی بیاں حسین کے لاشے پہ آ گیء
جب لاشہء حسین۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.