Jo Tere Dil Mein Wilaye Abu Turab Nahi
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Chakwal Party
جو تیرے دل میں ولائے ابوتراب نہیں
مرے تو کعبے میں پھر بھی کوئی ثواب نہیں
علی ولی کے فضائل کی حد کہاں تک ہے
یہ وہ سوال ہے جس کا کوئی جواب نہیں
نبی کے بعد بلا فصل مرتضی کے سوا
ہم کسی اور کو مانے نہیں جناب نہیں
پاکیزہ شجروں کی پہچان ہے ولائے علی
علی کا پیار بتائے نسل خراب نہیں
علی کو جس نے بھی چھوڑا جہاں کہیں چھوڑا
میری نظر میں وہ بندہ عزت مآب نہیں
بڑے بڑوں میں نبی نے علی کو مرد کہا
نبی نے ایسا کسی کو دیا خطاب نہیں
حبیب نے یہ بتایا زمانے والوں کو
علی ہو دل میں تو ڈھلتا کبھی شباب نہیں
جو ایک روٹی کے بدلے قطار دیتا ہے
میرے علی سا جہاں میں کوئی نواب نہیں
علی ولی کی جو الفت نبھا کے مرتا ہے
تو وعدہ ہے یہ خدا کا اسے عذاب نہیں
تبرہ گن کے کبھی بھی نہیں کیا ایسے
میں اس عمل کا تو رکھتا کبھی حساب نہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.