Jo Haider e Karrar hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mir Hasan Mir
جو حیدر کرار ہے وہ کل کا مددگار ہے
اس سے ہمیں بھی پیار ہے ہو نعرہء علی
خیبر ہو یا جنگ جمل سب مشکلوں کا ایک حل
حیدر کا جو بھی کام ہے حی علی خیر العمل
مولود کعبہ ہے علی مولا کا مولا ہے علی
فرما گئے میرے نبی ہو نعرہء علی
مرحب کو دو ٹکڑے کیا خیبر کو ہاتھوں پر رکھا
جبریل دیتے تھے صدا مشکل کشا، مشکل کشا
مولا تمہارے وار سے کٹنے لگے ہیں پر میرے
مشکل کشائی کیجیے ہو نعرہء علی
جو مرکز افکار ہے اس میں علی پیدا ہوئے
جو مرکز انوار ہے اس میں علی پیدا ہوئے
جو شاہ خیبر گیر ہے جس کا پسر شبیر ہے
شیعوں تمہارا پیر ہے ہو نعرہء علی
تم رزق پر مامور ہو دست خدا مشہور ہو
جو بھی تمہارا نام لے اس سے مصیبت دور ہو
پتھر پہ گاڑا ہے علم مہر نبوت پر قدم
کیوں نہ کہوں میں دم بہ دم ہو نعرہء علی
زوجہ تیری خیرالنساء یعنی جناب سیدہ
جس کے لیے تطہیر کی آیت میں کہتا ہے خدا
یہ مصطفی کا نور ہے ہر رجس اس سے دور ہے
اس کی خوشی منظور ہے ہو نعرہء علی
شاہ عرب شاہ عجم اے مالک باغ ارم
تیرے پسر عباس کی کھائے کوئی جھوٹی قسم
کس میں ہے اتنا حوصلہ کوئی نہیں کوئی نہ تھا
غازی کا بھی نعرہ یہ تھا ہو نعرہء علی
نادعلی کا معجزہ بتلا گئے ہیں مصطفی
حیدر کا جب تھا معرکہ لب پر نبی کے تھی صدا
اب جلد آ میرے اخی ہے سخت مشکل کی گھڑی
کہنے لگے جبریل بھی ہو نعرہء علی
قوت ہے اس نعرے میں وہ باطل کے جو کاٹے جگر
چودہ صدی کے بعد بھی جاری ہے نعرے کا سفر
ہر جنگ کے میدان میں بپھرے ہوئے طوفان میں
شامل ہے یہ ایمان میں ہو نعرہء علی
خاک در شبیر ہوں بزم سخن کا میر ہوں
مداح اہلبیت ہوں کیا صاحب توقیر ہوں
رد بلا کے واسطے ریحان یہ لکھ دیجیئے
محشر میں بخشش کے لیے ہو نعرہء علی
ہے اسم اعظم کی صفت اس نعرہء بیدار میں
تیزی ہے اس میں اس قدر ہوتی ہے جو تلوار میں
ڈر ہے دل کفار میں کرتا ہے در دیور میں
ہر کوچہ و بازار میں ہو نعرہء علی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.