Ek Najaf Mein Mera Ali Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s) recited by Mir Hasan Mir
ایک نجف میں میرا علی ہے ایک علی ایران میں ہے
ہم پلہ دونوں کی سخاوت قدرت کے میزان میں ہے
ایک رضا اک شیر خدا ہے اک شجرہ ہے ایک ادا ہے
جنت کے میوؤں کا مزا دونوں کے دسترخوان میں ہے
مولا رضا اور مہدیء دیں میں فرق یہی ہے معمولی
اک قرآن کھلا رکھا ہے ایک ابھی جزدان میں ہے
مشہد کیا ہے دار شفا ہے مولا رضا کا نام دوا ہے
بات یہ شامل میرے عقیدے اور مرے ایمان میں ہے
مشہد ان کے دم سے مقدس شہر ہوا ہے شہروں میں
جیسے کہ رحمان کا سورہ دلہن سا قرآن میں ہے
یہ تو خدا کی ایک عطا ہے ان کی ثنا ہم لکھتے ہیں
ورنہ ان کی مدحت کرنا کب کس کے امکان میں ہے
کتنے بدقسمت تھے حاکم ان سے عناد و بغض رکھا
یہ جملہ افسوس سے لکھا تاریخ زندان میں ہے
یہ تو وہ ہیں جن کا رتبہ پیش خدا ہے سب سے بڑا
ان کے جد اور ان کی مدحت آیات قرآن میں ہے
نقش قدم کو چوم کے ان کے سورج رہتا ہے روشن
چاند کا چہرہ ان کی ضیاء سے لوگوں کی پہچان میں ہے
ان کی محبت ان کی مودت میری متاع ایماں ہے
اس کے سوا سامان شفاعت کیا دست ریحان میں ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.