Hazar Log
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mir Hasan Mir
عشق علی کا کرتے ہیں دعوی ہزار لوگ
سچے ہیں اپنے دعوے میں بس وضع دار لوگ
بیٹھو موالیان علی میں تو ہو خبر
بھولے نہیں مروت و ایثار و پیار لوگ
گل بھی ہیں خار بھی ہیں ریاض رسول میں
حیرت ہے گل کو چھوڑ کے چنتے ہیں خار لوگ
ہم ہیں موالیان نبی و علی و آل
خوش ہم سے مل کے ہوں گے ابوذر شعار لوگ
غزوات میں حنین و احد کے پئے جہاد
سرور کے آس پاس تھے گنتی کے چار لوگ
بتلائیں گے فرشتے نصری و شافعی
ہوتے ہیں اس گھرانے میں پروردگار لوگ
راس آئی کس کو آل محمد سے دشمنی
دوزخ میں جا کے بیٹھ رہے بیشمار لوگ
مقبول بارگاہ علی و بتول ہیں
پڑھوا رہے ہیں شعر جو یہ بار بار لوگ
حیرت سعودیوں کو ہے بندش کے باوجود
روضوں میں کیسے آتے ہیں پروانہ وار لوگ
بنوا تو لیں وہ اپنے بڑوں کے مزار بھی
لائیں مگر کہاں سے عقیدت گزار لوگ
حسرت سے دیکھتے ہیں انہیں ساکنان عرش
فرش عزا پہ بیٹھے ہیں جو خاک سار لوگ
لینے کو انتقام شہیدان کربلا
ہیں منتظر ظہور کے ہم شرمسار لوگ
قربانی کیسی کیسی عزادار دیتے ہیں
دیتے نہیں ہیں اپنا کسی کو بخار لوگ
مختار ہوں یا میر حسن خوش رہیں سبھی
مداح اہلبیت ہیں باغ و بہار لوگ
ہیں سبط جعفر آپ جو مداح اہلبیت
کرتے ہیں آں جناب پہ یوں اعتبار لوگ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.