Qalam Qirtas Mangte Hain Dawat Kausari Dedo
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Naqi (a.s)
قلم قرطاس منگتے ہیں، دوات کوثری دیدو
نقی کی شان لکھنی ہے، مجھے کچھ شاعری دیدو
علی اول نے بھی مردوں کو دی تھی زندگی مولا
اے چوتھے مرتضی میرے قلم کو زندگی دیدو
سمانہ بی بی میں بھی آیا ہوں فطرس سا غم لے کر
مجھے بھی لمس لینے دو، مجھے بھی حاضری دیدو
سنا ہے جو علی کا ہوتا ہے سلمان ہوتا ہے
مجھے بھی بیچنی ہے خلد، مجھے کچھ نوکری دیدو
علی والے علی کے نام پر جھگڑا کریں گے کیا؟
خدارا بوذر و سلمان جیسی آگہی دیدو
تیری خاطر رہیں زندہ، مریں بھی تو تیری خاطر
نقی، حر، جون کے صدقے ہمیں وہ عاشقی دیدو
عبیداللہ جنیدی بھی یہ کہنے پر ہوا مجبور
میں جاہل ہوں، مجھے کچھ علم اے مولا نقی دیدو
وہ پتھر جس سے جاہل بھی ہوئے عالم زبانوں کے
وہ کنکر اے نقی مولا، بصدقے عسکری دیدو
تیرے ہاتھوں میں مٹی بھی جو آئے تو وہ سونا ہو
میرے سر پر بھی رکھ لیں ہاتھ، مجھے بھی نوکری دیدو
دعا تاثیر کرتے ہیں، جو پوتا ہے تیرا مولا
جو ان کے ساتھ میں گزرے، ہمیں وہ زندگی دیدو
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.