Marhaba Sher-e-Ali
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Mir Hasan Mir
مرحبا شیر علی، مرحبا شیر علی
اپنے بابا کی طرح تو ہے شجاعت کا دھنی
دادا وہ دیں بھی جہاں آئے دہائی لے کر
باپ وہ سوئے تو پھر اٹھے خدائی لے کر
اور یہ پلٹے گا چلو میں ترائی لے کر
آج آئے گی ہر اک سمت سے آواز یہی
رن میں جس دم ابوطالب کا سپاہی آیا
شور اٹھا اسد شیر الہی آیا
اہل باطل کے لیے بن کے تباہی آیا
سن کے یہ فوج ستمگر میں ہے ہلچل سی مچی
صبح صادق جو ہوئی شام کے لشکر بھاگے
شیر کے وار سے گھبرا کے ستمگر بھاگے
جن کے سر کٹ گئے وہ تن کو بچا کر بھاگے
موت بھی دیکھ کے یہ رنگ وغا بول اٹھی
خشک صحراؤں کے دامن میں لہو اٹ جاتے
لاش کے ڈھیر سے میدان وغا پٹ جاتے
آتے جبریل تو جبریل کے پر کٹ جاتے
خیر گزری جو نہ رن میں تیری تلوار چلی
پرچم بانیء اسلام کو جھکنے نہ دیا
کٹ گئے ہاتھ مگر چھوٹا نہ دامان وفا
خود تو پیاسہ ہی رہا نہر کو سیراب کیا
یہ تیرا عزم یہ ہمت یہ تیری دریا دلی
صبر کو ضبط کے احساس نے سونے نہ دیا
نہر بے چین رہی پیاس نے سونے نہ دیا
حاکم شام کو عباس نے سونے نہ دیا
پہرے داروں کی لب نہر کمر ٹوٹ گئی
سیڑھیاں جس نے بھی روضے کی اتر کر دیکھا
اس نے نایاب فضیلت کا سمندر دیکھا
دیکھنے والوں کی نظروں نے یہ منظر دیکھا
آج بھی لپٹی ہوئی ہے تیرے قدموں سے ندی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.