Aye Mere Maula Hussain
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Mir Hasan Mir
اے میرے مولا حسین اے میرے آقا حسین
چل رہا ہے دو جہاں میں آپ کا سکہ حسین
معانی صبر و رضا اے صاحب لوح و قلم
سجدہ گاہ آدمیت ہیں تیرے نقش قدم
تیرے دم سے ہو رہا ہے دین کا چرچا حسین
کیا غرض ہم کو زمانے کے بدلتے روپ سے
کیوں بھلا گھبرائیں ہم ظلم و ستم کی دھوپ سے
جب عزاداروں کے سر پر ہے تیرا سایہ حسین
یہ سمندر یہ زمین و آسماں کھلتے گلاب
کہکشاں یہ چاند تارے یہ چمکتا آفتاب
دو جہاں میں جو بھی ہے سب ہے تیرا صدقہ حسین
خلد سے ملتی ہیں جا کر جس کے روضے کی حدیں
منتظر رہتی ہیں خود جس کے عمل کی آیتیں
کون ہے تاریخ میں تیرے سوا ایسا حسین
سب شہیدوں نے کیا تیری شہادت کو سلام
بندگی کرنے لگی تیری عبادت کو سلام
تو نے تپتی ریت پر ایسا کیا سجدہ حسین
ذرہ ذرہ دشت کا مہتاب جس نے کر دیا
اپنے خوں سے دین کو سیراب جس نے کر دیا
تو ہے وہ کونین میں سہ روز کا پیاسا حسین
دونوں عالم کی عبادت جس کے سجدے پر نثار
جس کے کاندھوں پر ہے کل توحید کا دارومدار
کون ہے تیرے سوا اس شان کا بندہ حسین
صورت و سیرت میں ہے جو ہو بہو خیرالنساء
جس نے پالے اکبر و عباس جیسے باوفا
تو نے اس زینب کو اپنی گود میں پالا حسین
کر دیا انکار حق نے ایک بیٹے کا جسے
تو نے اے مولا اسی کو سات بیٹے دے دیئے
یوں بدل دیتا ہے تو تقدیر کا لکھا حسین
زندگی ہوتے ہوئے فطرس تھا مرنے کے قریب
مس ہوا جھولے سے تیرے بن گیا اس کا نصیب
جانے کس کس کا مسیحا ہے تیرا جھولا حسین
ہر منافق کے لیے چلتی ہوئی شمشیر ہوں
مدح خوان زینب و شبیر ہوں میں میر ہوں
اس لیے دونوں جہاں میں ہے میرا شہرہ حسین
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.