Jab gulue khushk
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Ashoor recited by Dilawar Hasan
جب گلوے خشک پر خنجر چلایا جاے گا
کس طرح سے زینب سے یہ صدمہ اٹھایا جاے گا
سیدہ یا سیدہ یا سیدہ یا سیدہ
چھینی جاے گی ردائیں زینب و کلثوم کی
در بدر ان کا رسن بستہ پھرایا جاے گا
سیدہ یا سیدہ۔۔۔
قتل اکبر کی صدایں آ رہی ہے دشت سے
کس طرح شبیر سے لاشہ اٹھایا جاے گا
سیدہ یا سیدہ۔۔۔
ساقیء کوثر کا وارث ہے علمدار حسین
اب سکینہ کا اسے سقہ بنایا جاے گا
سیدہ یا سیدہ۔۔۔
اک بھی ایسا نہ تھا جو ظالموں سے پوچھتا
اور مظلوم پہ کب تک ظلم ڈھایا جاے گا
سیدہ یا سیدہ۔۔۔
جن کے پردے کے محافظ اکبر و عباس تھے
آہ ان کو بر سرِ دربار لایا جاے گا
سیدہ یا سیدہ۔۔۔
رن میں قاسم کے سرہانے چھپ کھڑے ہیں شاہ دیں
کس طرح پامال لاشے کو اٹھایا جاے گا
سیدہ یا سیدہ۔۔۔
پوچھتے ہیں ظلم کے معصوم رخساروں کے نیل
کب تک آخر ان یتیموں کو رلایا جاے گا
سیدہ یا سیدہ۔۔۔
وقت کیسا آ گیا آل نبی پر باد شاہ
ریت پر معصوم بچوں کو سلایا جاے گا
سیدہ یا سیدہ۔۔۔
دیکھنا ہوگا وہاں بھی شہ کا ماتم اے فراز
حشر کے دن جب دلاور کو بلایا جاے گا
سیدہ یا سیدہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.