Qatl ul hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Tableegh e Imamia
قتل الحسین و بے کربلا
چلا کربلا سے جو قافلہ
ہوا جب نظرانہ تھا حشر کا
کہیں سر کٹے کہیں گھر لٹا
کھلے سر یہ کہتی تھی فاطمہ
قتل الحسین۔۔۔
کہیں برچھیوں سے چھدا جگر
کہیں سر بریدہ تھے دو پسر
تھے کہیں امام بھی نوحہ گر
یہی شور تھا سر علقمہ
قتل الحسین۔۔۔
دل مصطفیٰ کو تھی بیکلی
صف انبیاء میں تھی کھل بلی
ہوا ذبح جب پسر علی
سر عرش گونجی یہی صدا
قتل الحسین۔۔۔
کہیں تیر نکلے کمان سے
کہیں خون بہتا تھا کان سے
کہیں ہونٹ تر تھے زبان سے
کہیں بیڑیوں کی تھی یہ صدا
قتل الحسین۔۔۔
کہیں جبرییل تھے سر نگوں
کہیں اہل عرش تھے بے سکوں
میں بیاں یہ کیسے یہ غم کروں
میرے ساتھ روتے ہیں انبیاء
قتل الحسین۔۔۔
یہی کہتا پھرتا تھا ہر شقی
چھری حلق شاہ پہ چل گیء
نہ ہو لوٹنے میری زرا کمی
یہاں مال و زر کی کمی ہے کیا
قتل الحسین۔۔۔
تھا جناب صغرا با چشمِ تر
نہ ملی تھی بابا کی کچھ خبر
ہوا جب روانہ سوے سفر
تو بشیر کہتا ہوا چلا
قتل الحسین۔۔۔
میری آنکھ روتی ہے آرزو
انہیں آنسوؤں سے ہوں سرخ رو
مجھے کربلا کی ہے جستجو
جہاں میں پڑھوں یہی مرثیہ
قتل الحسین۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.