Sajjad ye farmate
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Sajjad (a.s) recited by Irfan Hussain
سجاد یہ فرماتے تھے رو کر سر دربار
میں تنہا نہیں ہوں میری پھپھیاں بھی یہاں ہے
ہاتھوں میں رسن بھی ہے سبھی گریہ کناں ہے
ہے آل نبی رنج و مصیبت میں گرفتار
تم اپنی نگاہوں کو اٹھانا نہیں مختار
سجاد یہ فرماتے تھے۔۔۔
ننھی سی سکینہ بھی رسن بستہ ہوی ہے
غم اتنے ہوئے اس پہ بہت خستہ ہوی ہے
وہ میری بہن بھی تو ہے بابا کی عزادار
تم اپنی نگاہوں کو اٹھانا نہیں مختار
سجاد یہ فرماتے تھے۔۔۔
مختار بہت پیاسی ہے غازی کی بھتیجی
ایک پل کے لئے چین سے سو بھی نہیں پاتی
ہر گام ستاتے ہیں سکینہ کو ستمگار
تم اپنی نگاہوں کو اٹھانا نہیں مختار
سجاد یہ فرماتے تھے۔۔۔
میں کیسے بتاؤں کھلے حساس کے بازو
دریا پہ قلم ہو گےء عباس کے بازو
ہم تنہا نہیں ساتھ ہے عباس علمدار
تم اپنی نگاہوں کو اٹھانا نہیں مختار
سجاد یہ فرماتے تھے۔۔۔
ظالم نے میرے چھوٹے سے اصغر کو بھی مارا
ننھی سی لحد کھود کے سر اس کا اتارا
چھ ماہ کے بھائی پا ہوی ظلم کی یلگار
تم اپنی نگاہوں کو اٹھانا نہیں مختار
سجاد یہ فرماتے تھے۔۔۔
مختار کہوں کیسے بہت ظلم ہوے ہیں
بعد شہ والا سبھی خیمے بھی جلے ہے
ہم روتے تھے خوش ہوتے تھے ظالم کے طرفدار
تم اپنی نگاہوں کو اٹھانا نہیں مختار
سجاد یہ فرماتے تھے۔۔۔
عرفان و شرر کیسے بیاں ہو وہ مصیبت
دربار میں سجاد کے نوحے سے تھی رقت
روتے تھے سبھی اپنے پراے سر دربار
تم اپنی نگاہوں کو اٹھانا نہیں مختار
سجاد یہ فرماتے تھے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.