Ye kehke gire
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Irfan Hussain
ابا الفضل ابا الفضل ابا الفضل ابا الفضل
یہ کہہ کے گرے خاک پہ میدان میں سرور
بازو یہ میرے قوت بازو کے ہیں بازو
دیکھا ہے انہیں جب سے نہیں رکتے ہیں آنسوں
وہ درد کمر میں ہے کہ دل پر نہیں قابو
ان ہاتھوں سے آتی ہے میرے بھائی کی خوشبو
جلتی ہوئی ریتی سے اٹھا لوں انہیں دلبر
یہ دونوں کٹے ہاتھ تو پہچانے ہوئے ہے
ابا الفضل ابا الفضل۔۔۔
یہ کہہ کے گرے۔۔۔
ہوتا ہے قیامت سے بڑا بھائی کا غم بھی
اس پر یہ ستم ہاتھ برادر کے قلم بھی
ڈھونڈو زرا اکبر کہ مدد کرتے کرتے ہیں ہم بھی
لاشہ بھی یہی ہو گا کہیں مشک و علم بھی
یکجا کرو تقسیم ہے ٹکڑوں میں برادر
یہ دونوں کٹے ہاتھ تو پہچانے ہوئے ہے
ابا الفضل ابا الفضل۔۔۔
یہ کہہ کے گرے۔۔۔
امید سکینہ کی تو ہم سب کا بھروسہ
یہ ہاتھ ہے سقای کے منصب کا بھروسہ
بابا کی دعاؤں کا یقین رب کا بھروسہ
ان ہاتھوں سے وابستہ ہے ہم سب کا بھروسہ
دیکھو تو زرا غور سے ہمشکل پیمبر
یہ دونوں کٹے ہاتھ تو پہچانے ہوئے ہے
ابا الفضل ابا الفضل۔۔۔
یہ کہہ کے گرے۔۔۔
ہمشکل نبی دشت میں بابا کی خبر لو
آنکھوں سے ٹپکنے لگے اب خون جگر لو
ٹہرو زرا ان ہاتھوں کی پہچان تو کر لو
غش کھا کے نہ گر جائے زرا گود میں بھر لو
دل غم سے پھٹا جاتا ہے اب سینے کے اندر
یہ دونوں کٹے ہاتھ تو پہچانے ہوئے ہے
ابا الفضل ابا الفضل۔۔۔
یہ کہہ کے گرے۔۔۔
عمو کا علم دیکھ کے کہتی تھی سکینہ
کچھ دیر کی ہے پیاس یہ گرمی یہ پسینہ
دو ہاتھوں کو لپٹاے تھا شبیر کا سینہ
کچھ دور تھے خیمے سے ابھی شاہ مدینہ
زینب نے جو دیکھا تو کہا پھینک کے چادر
یہ دونوں کٹے ہاتھ تو پہچانے ہوئے ہے
ابا الفضل ابا الفضل۔۔۔
یہ کہہ کے گرے۔۔۔
ظاہر ہے پھریرے سے عجب خون کی لالی
عمو تو نہیں آے علم آیا ہے خالی
امید بھی پیاسوں بھی ہے اب ٹوٹنے والی
دو ہاتھ ہے ہاتھوں میں لیےء سید عالی
دیکھا جو سکینہ نے کہا پھینک کے چادر
یہ دونوں کٹے ہاتھ تو پہچانے ہوئے ہے
ابا الفضل ابا الفضل۔۔۔
یہ کہہ کے گرے۔۔۔
شبیر ہے خیمے میں کہرام ہے اختر
چھای ہوی آنکھوں کے تلے شام ہے اختر
تر خون میں پرچم اسلام ہے اختر
اب چین سکینہ کو نہ آرام ہے اختر
ہر بی بی سے کہتی تھی یہ تڑپ کر
یہ دونوں کٹے ہاتھ تو پہچانے ہوئے ہے
ابا الفضل ابا الفضل۔۔۔
یہ کہہ کے گرے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.