Roohon mein bas
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Tableegh e Imamia
روحوں میں بس گیء ہے عقیدت حسین کی
سینوں میں دل ہے دل میں تربت حسین کی
یوں دین مصطفیٰ میں ہے شرکت حسین کی
اللّٰہ کی اذاں ہے اقامت حسین کی
روحوں میں بس گیء۔۔۔
فرش عزا ہے میرے لیےء غم کی جانماز
اشکوں سے کر رہا ہوں عبادت حسین کی
روحوں میں بس گیء۔۔۔
دین محمدی سے نکل جائے وہ ابھی
جس کو نہیں قبول قیادت حسین کی
روحوں میں بس گیء۔۔۔
رسوا جگہ جگہ نہ مسلمانوں ہو کبھی
دل سے نکال دے جو عداوت حسین کی
روحوں میں بس گیء۔۔۔
ہاتھوں میں ہے حسین کے ذلف نبی مہار
مرضی پہ چل رہی ہے رسالت حسین کی
روحوں میں بس گیء۔۔۔
سکہ علی کا اور خدا کا نظام ہو
ہو مصطفیٰ کا ملک حکومت حسین کی
روحوں میں بس گیء۔۔۔
پانی کا جام سامنے آتا ہے جتنی بار
کرتا ہوں اتنی بار زیارت حسین کی
روحوں میں بس گیء۔۔۔
اصغر کو لاے رن میں یہ کہتے ہوئے حسین
نانا بس آخری ہے یہ خدمت حسین کی
روحوں میں بس گیء۔۔۔
چل چل کے رک رہا تھا جو گردن پہ بار بار
خنجر تبھی گراں تھی اذیت حسین کی
روحوں میں بس گیء۔۔۔
تلوار دشمنوں پہ ہے محشر تیرا قلم
تیرے قلم کی ضرب ہے ضربت حسین کی
روحوں میں بس گیء۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.