Rone ko jaye bano
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Tableegh e Imamia
رونے کو جاے بانوے مضطر کہاں کہاں
شوہر کہیں پسر کہیں دختر کہاں کہاں
زینب نے پوچھا شاہ سے بھیا تمہارے بعد
تشہیر بھول جاے گی خواہر کہاں کہاں
رونے کو جاے۔۔۔
کوفہ بقیع و ماریہ زندان شام میں
روتی ہے جا کے شاہ کی خواہر کہاں کہاں
رونے کو جاے۔۔۔
اٹھتے ہیں شعلوں خیموں سے مہشور ہے حرم
پہنچے مدد کو دختر حیدر کہاں کہاں
رونے کو جاے۔۔۔
قاسم کی لاش بکھری ہے رن میں کچھ اس طرح
پامال تن کو ڈھونڈیں گے سرور کہاں کہاں
رونے کو جاے۔۔۔
کر کے اسیر آل محمد کو بے خطا
لے کر گےء یزید کا لشکر کہاں کہاں
رونے کو جاے۔۔۔
اس زندگی سے موت ہے بہتر انیس کو
کھاتا ہے ٹھوکریں کتنے در در کہاں کہاں
رونے کو جاے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.