Kehta tha pani
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Tableegh e Imamia
لا ریب آگ پانی ہے وہ نعمت خدا
ممکن نہیں کہ شکر کوی کر سکے ادا
لیکن یہ بات کیسے کوئی بھول جاے گا
کربوبلا میں دونوں کا کردار کیا رہا
دونوں ہی شرمسار کے عالم میں رہتے ہیں
ایک دوسرے کے طنز ہم واقف سہتے ہیں
کہتا تھا پانی آگ سے تو نے کیا ستم
ممکن نہیں کسی سے جفا ہو تیری رقم
در کو جلایا تو نے دیا فاطمہ کو غم
ابلیسیت سے تیری پریشاں ہوئے حرم
بولی یہ آگ تو نے کیا اصول کا
ترسا ہے خطرے کو کنبہ رسول کا
کہتا تھا پانی آگ سے۔۔۔
بولا یہ پانی آتی نہیں تجھکو کچھ حیا
جب تک امام زندہ رہے تو نے کچھ کیا
وہ قتل ہو گےء تو بڑی کرنے تو جفا
بے وارثوں پہ کھول دیا باب ظلم کا
خیموں کو تو پھونک دیا بن جلا دیا
ایک چار سالہ بچی کا دامن جلا دیا
کہتا تھا پانی آگ سے۔۔۔
پردیس میں رسول کا تو نے جلایا گھر
گھر جل گیا تو آل کہاں پہ چھپاتی سر
مجبور ہو کے بیٹھی رہی جلتی ریت پر
سیدانیوں نے زیر فلک رات کی بسر
عریاں سروں پہ اعدا کی پڑتی نہ یوں نگاہ
دیوار پردہ رہتی اگر ہوتی خیمہ گاہ
کہتا تھا پانی آگ سے۔۔۔
خفگی سے آگ کہنے لگی اے جفا شعار
کس منہ سے کر رہا ہے خطا میری آشک کار
تو وہ شقی ہے جس کے لئے شاہ نام دار
حجت تمام کرتے رہے رن میں بار بار
تو موجیں مارتا رہا اعدا کو خوش کیا
ایک بے زباں پیاس کی شدت سے مر گیا
کہتا تھا پانی آگ سے۔۔۔
تیری عطا سے سارا جہاں فیضیاب تھا
فوج یزید پر تو کرم بے حساب تھا
تو مہرے فاطمہ میں خانہ قریب تھا
پھر کیوں اسی کی آل پر تیرا عتاب تھا
کیا منہ دکھاے گا سر محشر بتول کو
دے گا جواب حشر میں کیسے رسول کو
کہتا تھا پانی آگ سے۔۔۔
تو چاہتا اگر تو کنارے تو توڑ کر
سیلاب کی طرح سے بکھر جاتا خاک پر
کر دیتا غرق لشکر جور و جفا و شر
سبط نبی کے قدموں پہ جا کر جھکاتا سر
لیکن تجھے عزیز یہ زیب سپاہ تھی
آل نبی پہ بند مگر تیری آہ تھی
کہتا تھا پانی آگ سے۔۔۔
پانی یہ سن کے آگ سے یوں طعنہ زن ہوا
مجھکو تو چار سمت سے گھیرے تھے اشقیاء
تجھ پر کوئی نہ جبر تھا پھر بھی اے بے حیا
تو نے امام وقت کا بستر جلا دیا
حکم بن زیاد سے انگاریں بھر دیےء
خیمے نبی کی آل کے سب راخ کر دیےء
کہتا تھا پانی آگ سے۔۔۔
اے نورِ عین فاطمہ زہرا و بوتراب
تو نے کیا ہے خون سے اصغر کے جو خزاب
حقا کا امتحان میں ٹہرا تو کامیاب
بس اے حسین آجا میرے پاس اے شتاب
دوری انیس کو نہیں اچھی انیس سے
آجاؤ جلد آ کے ملو ہم جلیس سے
کہتا تھا پانی آگ سے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.