Roke zehra ne kaha
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Irfan Hussain
روکے زہرا نے کہا پسلیاں ٹوٹ گیء
میرا محسن نہ رہا پسلیاں ٹوٹ گیء
کوی بھی درد کا منظر نہیں زہرا جیسا
کوی اٹھارہ برس میں نہیں بوڑھا ہوتا
لے کے چلتی ہوں عصا پسلیاں ٹوٹ گیء
روکے زہرا نے کہا۔۔۔
ہاے کر دیں گے وہ حیدر کے بھی سر کے ٹکڑے
طشت میں ہونگے حسن کے بھی جگر کے ٹکڑے
ہے یہ آغاز جفا پسلیاں ٹوٹ گیء
روکے زہرا نے کہا۔۔۔
ظالموں نے علی اصغر سے بھی کمسن مارا
مجھکو شعلوں میں جلا کر میرا محسن مارا
یوں ستم مجھ پر ہوا پسلیاں ٹوٹ گیء
روکے زہرا نے کہا۔۔۔
ہاے زینب تیری غربت میں کہوں کیا کس سے
شام میں تو بھی کھڑی ہو گی بہتر گھنٹے
دل یہ پھٹتا ہے میرا پسلیاں ٹوٹ گیء
روکے زہرا نے کہا۔۔۔
اس لئے بیٹھ کے پڑھتی ہوں نمازیں اکثر
بعد بابا کے ہوے ظلم ایسے مجھ پر
درد ہوتا ہے سیاہ پسلیاں ٹوٹ گیء
روکے زہرا نے کہا۔۔۔
کند خنجر سے میرے لال کا کاٹیں گے گلا
ہاے آتی ہے مجھے یاد بہت کربوبلا
صبر ہو کیسے بھلا پسلیاں ٹوٹ گیء
روکے زہرا نے کہا۔۔۔
درد عرفان و شرر کیسے ہو زہرا کا بیاں
دل ہلاتی ہے عزاداروں کے بی بی کی عزا
ظلم کچھ ایسا ہوا پسلیاں ٹوٹ گیء
روکے زہرا نے کہا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.