Na jee payegi fizza
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a) recited by Irfan Hussain
زینب نہ تجھے چھوڑ کے جی پاے گی فضہ
رو روکے قبر پہ مر جاۓ گی فضہ
بی بی تجھے میں نے کبھی تنہا نہیں چھوڑا
حد یہ ہے مصائب میں بھی رشتہ نہیں توڑا
نوحہ یہی تربت پہ پڑھی جاے گی فضہ
زینب نہ تجھے۔۔۔
دشوار ہے پردیس میں اس غم کا اٹھانا
مت عالم غربت میں مجھے چھوڑ کے جانا
کیا جا کے وطن والوں کو بتلاے گی فضہ
زینب نہ تجھے۔۔۔
زخموں سے ٹپکتا ہے ابھی خون بدن کا
کالا ہے ابھی نیل بھی شانوں میں رسن کے
کس طرح کفن لاش کو پہناے گی فضہ
زینب نہ تجھے۔۔۔
نہ دل کو سکوں ہے نہ تسلی ہے زرا سی
دنیا سے سدھاری ہے محمد میں نواسی
سر پیٹ کے تربت پہ یہ چلاے گی فضہ
زینب نہ تجھے۔۔۔
پردیس میں یہ کس کی نظر کھا گیء بی بی
میں زندہ رہی تم کو اجل آ گیء بی بی
یہ بار جدائی کا نہ سہہ پاے گی فضہ
زینب نہ تجھے۔۔۔
پھر قبر سے آواز یہ آی کیء باری
اس زور سے تربت پہ نہ کر گریہ و زاری
اماں میری تربت میں تڑپ جاے گی فضہ
زینب نہ تجھے۔۔۔
ان زخموں کا اختر مرحم نہ ملے گا
کانپے گی زمیں اور کبھی عرش ہلے گا
جب جب بھی مصائب تیرے دہراے گی فضہ
زینب نہ تجھے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.