Shadi jo rachana
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sughra (s.a) recited by Aqueel Abbas
شادی جو رچانا میرے بھیا
سنتی ہوں کہ اب گھر ہے بسانے کا ارادہ
پردیس میں ہے بیاہ رچانے کا ارادہ
صغرا کو کہیں بھول نہ جانا میرے بھیا
شادی جو رچانا۔۔۔
صغرا سے ذیادہ ہے وہ کنبے کو دلاری
عمو کی چہیتی ہے تو بابا کی ہے پیاری
روٹھے جو سکینہ تو منانا میرے بھیا
شادی جو رچانا۔۔۔
شوکت ہو عیاں یوسف دل بند نبی کی
محسوس ہو شادی ہے ہمشکل نبی کی
اس شان سے بارات سجانا میرے بھیا
شادی جو رچانا۔۔۔
جو دیکھے اسے چاند سا ٹکڑا نظر آئے
اصغر بھی میرا ننھا سا دولہا نظر آئے
بے شیر کو اس طرح سجانا میرے بھیا
شادی جو رچانا۔۔۔
شبیر کی جانی ہو مجھے یہ بھی خبر ہے
تم یوسف ثانی ہو مجھے یہ بھی خبر ہے
ملبوس میں لونگی شاہانہ میرے بھیا
شادی جو رچانا۔۔۔
بارات نظر آئے گی فردوس کا نقشہ
ہو جائے گا رونق میں بھی کچھ اور اضافہ
دادی کو بھی جنت سے بلانا میرے بھیا
شادی جو رچانا۔۔۔
احمد کی نشانی ہو تو یہ بات بھی سن لو
تم یوسف ثانی ہو تو یہ بات بھی سن لو
لانا تو دلہن چاند سی لانا میرے بھیا
شادی جو رچانا۔۔۔
اس عالم پردیس میں تم بیاہ رچا کر
جس طرح ابھی بھولے ہو اس طرح بھلا کر
تا عمر نہ صغرا کو رلانا میرے بھیا
شادی جو رچانا۔۔۔
بیمار ہوں کمزور ہوں چھای ہے کاینات
مر جاؤں جو پہلے تو ہے یہ میری وصیت
بھابھی کو میری قبر پہ لانا میرے بھیا
شادی جو رچانا۔۔۔
عرفان کی زباں ہو کہ بلال غم سرور
مصروف عزا رہتے ہیں یہ دونوں برابر
دونوں کو مصیبت سے بچانا میرے بھیا
شادی جو رچانا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.