Na jao chod ke
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mukhtar Hussain Fatehpuri
جنازے پر علی کے غمزدہ زینب کا ہے نوحہ
نہ جاؤ چھوڑ کے بابا
ابھی کچھ دیر پہلے ہی پکارا نام تھا میرا
نہ جاؤ چھوڑ کے بابا
کہا تھا کل ہی تو مجھ سے نہ گھبراؤ میری بیٹی
یہ رو رو کر ہے بولی
تمہارا سایہ اٹھا تو نہیں ہے لطف جینے کا
نہ جاؤ چھوڑ کے بابا
جنازے پر علی کے۔۔۔
یہ خاموشی میرے دل پر چلاتی ہے بڑے خنجر
پکارو بیٹی تو کہہ کر
ابھی کرنی ہے باتیں تم سے کیسا ہے یہ سناٹا
نہ جاؤ چھوڑ کے بابا
جنازے پر علی کے۔۔۔
پدر سے بیٹیوں کو آس ہوتی ہے بہت ساری
میں تم پر ہوتی ہوں واری
اٹھو سینے سے پھر مجھکو لگا لو اے میرے بابا
نہ جاؤ چھوڑ کے بابا
جنازے پر علی کے۔۔۔
زرا آنکھیں تو کھولو دیکھ لو روتی ہے بہت زینب
تڑپتی ہے بہت زینب
کفن میں دیکھ کے تم کو میرا دل خوں ہے روتا
نہ جاؤ چھوڑ کے بابا
جنازے پر علی کے۔۔۔
کفن کو تھام کر بولی مجھے بھی ساتھ لیتے جاؤ
نہ منہ یوں موڑ کر جاؤ
سہارا ہے بڑا تم سے نہیں چھوڑو مجھے تنہا
نہ جاؤ چھوڑ کے بابا
جنازے پر علی کے۔۔۔
حسن بھیا ہٹا دو تم کفن بابا کے چہرے سے
میں دیکھوں چہرہ جی بھر کے
تڑپ کے چہرہ دیکھا پھر جبیں کو کہہ کے یہ چوما
نہ جاؤ چھوڑ کے بابا
جنازے پر علی کے۔۔۔
گری ہے خاک پر سایب علی کی لاڈلی بیٹی
صدا بابا کو دیتی تھی
جنازہ نکلا تھا گھر سے تو زینب کے لبوں پر تھا
نہ جاؤ چھوڑ کے بابا
جنازے پر علی کے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.