Laashe qasim pe ye
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Qasim (a.s) recited by Irfan Hussain
لاش قاسم پہ یہ کہتے تھے شہنشاہ زمن
کیسے لے جاؤں میں میت تیری فرزند حسن
ٹکڑے ٹکڑے ہے بدن
رنج خیمے میں تیری ماں کو بڑا ہے تیرا
پھول سہرے کے کہیں جسم پڑا ہے تیرا
کتنی بے دردی سے لوٹا ہے خزاں نے چمن
ٹکڑے ٹکڑے ہے بدن
لاش قاسم پہ یہ۔۔۔
غم سے پھٹتا ہے کلیجہ میں اگر صبر کروں
کون سے دل سے تیری لاش کو چادر میں بھروں
بیٹھ کر اٹھنے نہیں دیتی ضعیفی کی تھکن
ٹکڑے ٹکڑے ہے بدن
لاش قاسم پہ یہ۔۔۔
موت نے دشت میں کیا حال کیا ہے تیرا
جسم بھی گھوڑوں سے پامال کیا ہے تیرا
تجھکو دیکھے گی تو مر جاۓ گی ایک شب کی دلہن
ٹکڑے ٹکڑے ہے بدن
لاش قاسم پہ یہ۔۔۔
کیا گزرتی ہے میرے دل پہ بتاؤں کیسے
لاش بکھری ہوئی مقتل سے اٹھاؤں کیسے
بھای کا ہاتھ بٹانے کو چلے آؤ حسن
ٹکڑے ٹکڑے ہے بدن
لاش قاسم پہ یہ۔۔۔
کوی امید بھی ماں کی نہ بچی اے قاسم
تیرے ہاتھوں میں حنا کیسی رچی اے قاسم
لگ گیا ہنستے ہوئے چاند کو مقتل میں گرہن
ٹکڑے ٹکڑے ہے بدن
لاش قاسم پہ یہ۔۔۔
ایک قیامت دل بیوہ پہ گزر جائے گی
تیرے مرنے کی خبر سنتے ہی مر جاۓ گی
اس نے کیا کیا نہ کیےء تھے تیرے شادی کے جتن
ٹکڑے ٹکڑے ہے بدن
لاش قاسم پہ یہ۔۔۔
کتنے ارمانوں بھرے دل سے سجایا تھا تجھے
جوڑا شادی کا سمجھ کر جو پہنایا تھا تجھے
کیا خبر تھی وہی بن جائے گا مقتل میں کفن
ٹکڑے ٹکڑے ہے بدن
لاش قاسم پہ یہ۔۔۔
لاش قاسم پہ تھے اختر یہی شبیر کے بین
کس طرح غسل و کفن دے تجھے غربت میں حسین
شرم آتی ہے میرے لال پرایا ہے وطن
ٹکڑے ٹکڑے ہے بدن
لاش قاسم پہ یہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.