Innalilaah
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Ashoor recited by Ali Zia Rizvi
انا للہ انا للہ
کرب و بلا اور آل عبا
انا للہ انا للہ
چاروں طرف ہے فوج جفا
دریا پہ بھی ہے پہرہ لگا
پیاسے ہیں اطفال شاہ
قلب فطرت دے یہ صدا
---انا للہ
وہ گرمی وہ پیاسے بچے
بالی سکینہ کہتی تھیں سب سے
عمو گئے ہیں نہر پہ میرے
مانگو دعا پانی آجائے
لیکن ایسا ہو نہ سکا
---انا للہ
خالی علم جب خیمے میں آیا
بولی سکینہ کہئے بابا
رہ گئے عمو کیا لب دریا
کر نہ ارہے شاھ والا
کہہ نہ سکے کچھ اس کے سوا
---انا للہ
سن کے کلام سرور دیں
ثانی زہرہ کہتی تھیں
ہائے میرا عباس نہیں
ہو گیا مجھ کو اس کا یقین
جائے گی میرے سر سے ردا
---انا للہ
رن کو چلے جب خیمے سے اکبر
زینب آئی خیمے کے در پر
اُم لیلیٰ کہتی تھی رو کر
ماں سے تو ملنے آئو گے دلبر
سر کو جھکا کر شہہ نے کہا
---انا للہ
زیر عبا اک ماہ منور
میدان میں لائے ہیں سرور
پانی مانگا رو دیا لشکر
ہنستے شہہ پر ہنس پڑے اصغر
گردن میں جب تیر لگا
---انا للہ
محسن میں یہ سوچتا ہوں
پرسہ بانو کو کیسے دوں
بہتر ہے خاموش رہوں
ہونٹوں سے کچھ بھی نہ کہوں
آنکھیں بولیں رضاً بے قضا
---انا للہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.