Matam kya hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Tableegh e Imamia
ماتم کیا ہے دنیا والوں ظلم سے نفرت کا اعلان
مجلس کیا ہے شہ سے محبت اور عقیدت کا اعلان
حق کیا ہے اور باطل کیا ہے کفر ہے کیا اسلام ہے کیا
کربوبلا میں نے کیا ہے سب کی حقیقت شہ کا اعلان
ماتم کیا ہے۔۔۔
بوجھ گناہوں کا بھی بڑا تو فکر نہیں ہر روز جزا
اشک غم شہ پہ کریں گے اپنی شفاعت کا اعلان
ماتم کیا ہے۔۔۔
کفر کی کوشش ہے یہ مسلسل ذکرِ شہ دیں مٹ جائے
ذکرِ شہ دیں مٹ نہیں سکتا ہے یہ مشیعت کا اعلان
ماتم کیا ہے۔۔۔
چھین لیا عباس نے دریا پھر بھی لبوں کو تر نہ کیا
تشنہ لبی کے ساتھ کیا ہے اپنی شجاعت کا اعلان
ماتم کیا ہے۔۔۔
نرغہء اعدا میں بھی ہوا ایک حشر بپا کہرام مچا
اصغر کے ہونٹوں پہ تبسم عق قیامت کا اعلان
ماتم کیا ہے۔۔۔
چھپ نہ سکے گا خون شہیداں تابہ قیامت زینب نے
شام کے بازاروں میں کیا اس طرح شہادت کا اعلان
ماتم کیا ہے۔۔۔
مقتل میں جب شہ نے پکارا ہے کوی میری نصرت کو
گر گےء جھولے سے اصغر یہ سن کے امامت کا اعلان
ماتم کیا ہے۔۔۔
کربوبلا والوں کی کہانی ہم کو بتاتی ہے عروج
سبط نبی نے پھر سے کیا ہے دین و شریعت کا اعلان
ماتم کیا ہے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.