Madah e Abbas ka Quran sunane wale
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Ali Kazmi
مدح عباس کا قرآن سنانے والے
ہم دعا فاطمہ زہرا سے ہیں پانے والے
چار شعبان ہے عباس ہیں آنے والے
خوش بہت آج ہیں زہرا کے گھرانے والے
اپنے ہاتھوں سے جو زہرا نے سیئے تھے کرتے
آج غازی کو علی ہیں وہ پہنانے والے
رشک سے دیکھتا ہے کعبہ ترے سجدے کو
در پہ عباس کے اے سر کو جھکانے والے
چومتے ہیں ترے ہاتھوں کو فرشتے آ کر
پرچم حضرت عباس اٹھانے والے
بات کر کے کبھی عباس سے تم دیکھو تو
یہ بھی بندوں کو خدا سے ہیں ملانے والے
دیکھنے طور کا جلوہ ہیں کھڑے موسی بھی
دیا عباس ہیں خیمے میں بجھانے والے
انگلیوں پر در خیبر کو اٹھاتے ہیں علی
دریا عباس ہیں چلو میں اٹھانے والے
عین ممکن ہے کہ خود ماتمی کو محشر میں
جام کوثر کا ہوں عباس پلانے والے
لڑ لیں غازی سے نہیں اتنا جگر شامیوں کا
کیا لڑیں گے یہ کلیجے کو چبانے والے
نام عباس ہمارے بھی لکھیں گے اب اسد
زائروں کی ہے وہ فہرست بنانے والے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.