Zikr Haider Ki Mehfil Sajata Hoon Main
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Asfar Rizvi
ذکر حیدر کی محفل سجاتا ہوں میں
فرش پر عرشیوں کو بلاتا ہوں میں
آج تیرہ رجب ہے علی آئیں گے
آج پھر دل کو کعبہ بناتا ہوں میں
ہٹتا معراج کے پردے کو دیکھ کر
اپنی آنکھوں سے پردے ہٹاتا ہوں میں
بات کرنی ہو جب بھی خدا سے مجھے
خود بخود ہی نجف چل کے جاتا ہوں میں
ہے مرے پاس مدح علی کی شراب
جس نے پینی ہے آئے پلاتا ہوں میں
یاعلی بول اٹھتا ہے پاکیزہ خون
نعرہء حیدری جب لگاتا ہوں میں
کوئی پوچھے علی سوئے کب چین سے
بات ہجرت کی شب کی بتاتا ہوں میں
رات دن بھیجتا ہوں علی پر درود
آگ دوزخ کی ایسے بجھاتا ہوں میں
رشک سے عرش والے مجھے تکتے ہیں
فرش مدح علی جب بچھاتا ہوں میں
کیا بتاؤں کہ کیا ذائقہ اس میں ہے
رزق لے کر علی سے جو کھاتا ہوں میں
کون دے گا مرا ساتھ چھوڑے گا کون
یاعلی کہہ کے یہ آزماتا ہوں میں
بولتا میرے حق میں ہے قرآں اسد
جب علی کے فضائل سناتا ہوں میں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.