Yun Bhi Hum Ahmad Mursal Se Wafa Rakhte Hain
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Syed Zakaria Rizvi
یوں بھی ہم احمد مرسل سے وفا رکھتے ہیں
لب پہ شبیر کی ہر وقت ثنا رکھتے ہیں
ہم سخنور ہیں زمینیں بھی جدا رکھتے ہیں
مدح شبیر میں مضموں بھی نیا رکھتے ہیں
دل میں جو قبر شہہ کرب و بلا رکھتے ہیں
قبر کی کرب و بلا میں وہی جا رکھتے ہیں
اپنے کشکول میں زہرا کی عطا رکھتے ہیں
ہم عزادار ہیں بی بی کی دعا رکھتے ہیں
لڑکھڑاتی ہوئی دنیا میں گریں ہم کیونکر
ہاتھ میں شاہ کی الفت کا عصا رکھتے ہیں
ہے حسین عکس نبی، عکس علی ہے عباس
ایک تصویر کے رخ دونوں سوا رکھتے ہیں
یہ نشانی ہے عبادت میں عزاداری کی
ہم مصلے پہ جو یہ خاک شفا رکھتے ہیں
رشک سے دیکھتے ہیں شمس و قمر وہ سینے
شہ کے ماتم سے جو زخموں میں ضیا رکھتے ہیں
مرتبہ ان کا بڑھاتے ہیں حسین ابن علی
در پہ عباس کے جو خود گھٹا رکھتے ہیں
مانگنے کے لیے شبیر سے آئے تو کوئی
دینے والے ہیں سو دروازہ کھلا رکھتے ہیں
دل سے جو بیٹھتا ہے فرش عزا پر آ کر
ایسے ہر شخص کو ہم سر پہ بٹھا رکھتے ہیں
آنا جانا ہے فرشتوں کا انہی کے گھر میں
مجلس شاہ کا جو فرش بچھا رکھتے ہیں
ہم گداگر ہیں در آل محمد کے اسد
اس لیے دنیا سے ہم ہاتھ اٹھا رکھتے ہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.