Mazloom Ka Matam Hai Ruka Hai Na Rukega
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Kazmi Brothers
مظلوم کا ماتم ہے رکا ہے نہ رکے گا
یہ ایسا دیا ہے جو ہواؤں میں جلے گا
رخسار یزیدی پہ لگے گا وہ طمانچہ
جو ہاتھ عزادار کے سینے پہ پڑے گا
شہ بولے یہ ہاتھوں پہ اٹھا کر سر مقتل
ہے کون جو اصغر سے میرے بعد کرے گا
یاحسین یاحسین یاحسین
سدا رہے گا حسین کا غم | یہ شور گریہ یہ شور ماتم | زہرا کی دعا ہے یہ ماتم | یہ ماتم کیسے رک جائے
سہ روز کے پیاسوں سے یہ پانی کا ہے وعدہ
کونین میں اب کوئی بھی پیاسہ نہ رہے گا
حر بن کے کوئی آئے تو شبیر کی جانب
یہ ایسا گھرانہ ہے جو مانگو گے ملے گا
اکبر نے کہا شہ سے الٹ دوں گا میں لشکر
بابا مجھے دو گھونٹ اگر پانی ملے گا
یاحسین یاحسین یاحسین
بادشاہ کربلا دین کا ہے آسرا | تیری مجلس تیرا ماتم زندگی ہے یاحسین
قائم کو ذرا آنے دو غیبت سے تکلم
اک حلقہ ابھی خانہ کعبہ میں لگے گا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.