Mazloom Hussain Ki Hamsheera Islam Bachane Aayi Hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a) recited by Nadeem Sarwar
مظلوم حسین کی ہمشیرہ اسلام بچانے آئی ہے
شبیر کا ساری دنیا کو پیغام سنانے آئی ہے
عاشور کے دن جس بی بی کا آباد چمن برباد ہوا
سب بھائی بھتیجے مارے گئے سامان جلا گھر بار لٹا
کچھ بھی نہ بچا لیکن زینب یہ دین بچانے آئی ہے
ہر خطبہ اس کا مجلس ہے ہر آنسوں اس کا ماتم ہے
عاشور بسا ہے آنکھوں میں اور دل میں بہتر کا غم ہے
یہ اہل عزا سے فرش عزا گھر گھر بچھوانے آئی ہے
ہم پر پتھر برساتے ہو ہنستے ہو جشن مناتے ہو
سید کا خون بہاتے ہو اور باغی باغی کہتے ہو
شبیر تو پاک نمازی ہے یہ تم کو بتانے آئی ہے
کونین کی ملکہ کی بیٹی وہ شرم و حیا کی شہزادی
ہائے شام غریباں میں جس کی چادر چھینی تھی وہ بی بی
دنیا کی ماؤں بہنوں کو پردہ سکھلانے آئی ہے
جس نے بھائی کی گردن پر چلتے ہوئے خنجر دیکھا تھا
نہ چھپنے دوں گی خون تیرا شبیر سے جس کا وعدہ تھا
وہ زینب شام میں بھائی کا ماتم کروانے آئی ہے
سرور جواد رہا ہو کر جب آئی کرب و بلا مضطر
ہائے پیٹ کے سر ماتم کر کر چلائی بھائی کی تربت پر
اٹھ بھائی حسین تیرا چہلم تیری بہن منانے آئی ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.