Rasool Zahra ki azmat jinhein batate rahe
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Shah Nawaz
رسول زہرا کی عظمت جنہیں بتاتے رہے
وہی مدینے میں زہرا پہ ظلم ڈھاتے رہے
تھا بغض سینوں میں جن لوگوں کے امامت سے
علی کے سامنے زہرا پہ ظلم کر کر کے
علی کو خون کے آنسو وہی رلاتے رہے
مقام فاطمہ جن لوگوں نے نہ پہچانا
قلم دوات وہ جن سے رسول نے مانگا
لگا کے آگ وہ زہرا کا در جلاتے رہے
گرا کے فاطمہ پہ در گزر رہے تھے لعیں
بتول شعلوں کی زد میں یہ کیسے سہتی رہیں
نہ جانے فاطمہ کو سانس کیسے آتے رہے
بنا کے زہرا کی تربت علی جو اٹھنے لگے
تھا اتنا زخمی جگر غم سے کہ وہ اٹھ نہ سکے
تو دیر تک وہیں آنسو علی بہاتے رہے
ستم جو فضہ نے زہرا پہ ہوتے دیکھے ہیں
گواہ ہیں آنسو کہ فضہ کو وہ نہ بھولے ہیں
نبی کی بیٹی کے غم فضہ کو رلاتے رہے
طمانچہ مارا گیا ان پہ در گرایا گیا
ہماری ماں کو مدینے میں ہے ستایا گیا
حسین، غازی کو ہر اک ستم بتاتے رہے
یہی نہیں کہ فقط فاطمہ کو مارا تھا
یہ وقت گزرا تو اک وقت ایسا بھی آیا
کہ لوگ زہرا کی ہر بیٹی کو ستاتے رہے
اسد یہی تو فقط پوچھتے ہیں اہل عزا
یہ کیسا اجر رسالت تھا لوگوں نے جو دیا
نبی کی آل کو ہیں لوگ کیوں ستاتے رہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.