Hussaina hussaina
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Ashoor recited by Azadari Murshidabad
حسین بزم جہاں کو جگا کے سوے ہیں
چراغ قوت باطل بجھا کے سوے ہیں
ستم کے قصر کو ٹھوکر سے ڈھا کے سوے ہیں
عدو کے تیغ تلے مسکرا کے سوے ہیں
حسین حسین ہاے حسین حسین
نوحہ تھا یہ زینب دلگیر کا
کوئی نہیں سر پہ رہا آسرا
وقت تھا یہ أہل حرم پہ کڑا
گھر بھرا اجڑا چھن گئی ردا
حسین حسین۔۔۔
دولہا کا رن میں ہوا ٹکڑے بدن
دیکھ کے رویا کیے شاہ زمن
ہوگیا پامال شہ کا گل بدن
ٹکڑے بدن تھا کون اٹھاتا
حسین حسین۔۔۔
عون و محمد جو گرے خاک پر
راہ حق میں ہو گےء قرباں پسر
پہنچی جو خیمے میں یہ غم کی خبر
ماں نے کیا تھا شکر خدا کا
حسین حسین۔۔۔
سینے پہ اکبر کے جب برچی لگی
سخت تھی بوڑھے پدر پہ یہ گھڑی
کاندھے پہ لے کے لاشے جواں لال کی
ٹھوکریں کھاتا خیمے میں پہنچا
حسین حسین۔۔۔
رحم کھا چھ ماہ کا بچہ ہے یہ
بانو کا بھی سب کا دلارا ہے یہ
پیاس سے گہوارے میں تڑپا ہے یہ
پانی ملا نہ پاس تھا دریا
حسین حسین۔۔۔
نہر پہ عباس کے شانے کٹے
بیٹھ گےء شاہ کمر تھام کے
زینب و کلثوم نے نالے کیےء
غازی کا لاشہ دیکھ کے رویا
حسین حسین۔۔۔
قتل ہوے کند چھری سے حسین
مادر شبیر یہ کرتی تھی بین
کیسے ملے پیاسی سکینہ کو چین
أہل حرم کا تھا یہی نوحہ
حسین حسین۔۔۔
السلام یا حسین السلام
روضے پہ اک روز ہو اسکا قیام
دیجیے نجف کو رضا اے امام
اے میرے مولا اے میرے آقا
حسین حسین۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.