Nabi Ki Beti
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Syed Zakariya Rizvi
نبی کی بیٹی کو بعد نبی رلایا گیا
جناب فاطمہ زہرا کا دل دکھایا گیا
تڑپ کے دوڑے علی ذوالفقار کی جانب
جب ان کے سامنے زہرا پہ ہاتھ اٹھایا گیا
مدینے والوں نے کیوں غاصبوں سے نہ پوچھا
نبی کی بیٹی کو دربار کیوں بلایا گیا
درود پڑھتے تھے جس در پہ آتے جاتے نبی
لگا کے آگ اسی در کو ہے جلایا گیا
بتول زندہ رہیں جتنے دن بھی روتی رہیں
نبی کے بعد انہیں اس قدر ستایا گیا
گواہ لائیں تھیں زہرا جو اپنے حق کے لیے
وہ سارے سچے تھے اس سچ سے منہ پھرایا گیا
منافقوں کے جو سینے میں آگ بغض کی تھی
علی کے گھر کو اسی آگ سے جلایا گیا
بتول روکتی ہی رہ گئیں تھیں ظالموں کو
علی کو باندھ کے رسی سے جب لے جایا گیا
بتول تھامے ہوئے تھیں علی کا دامن جب
تو درے مار کے ہاتھوں پہ وہ چھڑایا گیا
یہی نہیں کہ فقط فاطمہ کا قتل ہوا
ہے ان کے ساتھ ہی محسن کا خوں بہایا گیا
علی کے اور وہ حسنین کے جگر پہ لگا
وہ زخم زہرا کو پہلو پہ جو لگایا گیا
صدائیں قبر نبی میں تھیں ہائے زہرا کی
نبی کی بیٹی کا تابوت جب اٹھایا گیا
نہ جانے کیسے یہ حسنین نے اسد دیکھا
جب ان کی والدہ پہ جلتا در گرایا گیا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.