Hijab e ghaib se Mehdi zaroor aayenge
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Syed Qamar Abbas Naqvi
حجاب غیب سے مہدی ضرور آئیں گے
خدا کے نور کا جلوہ ہمیں دکھائیں گے
خدا کی حجت آخر کے جتنے منکر ہیں
ظہور ہونے دو بچ کر کہاں وہ جائیں گے
ملیں گے شان سے ہم یاعلی مدد کہہ کر
امام عصر سے جب ہاتھ ہم ملائیں گے
سنا سکے نہ فضائل جو دار پر میثم
زبان مہدی سے لے کر وہ سب سنائیں گے
پھر اٹھ کے نعرہ حیدر لگائیں گے سلمان
امام مہر عقیدوں پہ جب لگائیں گے
اگر ظہور سے پہلے ہی مر گئے ہم لوگ
تو آ کے قبر سے مہدی ہمیں جگائیں گے
تو چاہتا ہے ترے گھر ابھی امام آئیں
شروع کر دے حدیث کسا وہ آئیں گے
نبی کے بارہویں بیٹے کی میں رعیت ہوں
یہ عیسی خود تمہیں عیسائیو بتائیں گے
تم ان کو دیکھ کے خود خاندانی بولو گے
جو ذکر مہدی پہ اٹھ اٹھ کے سر جھکائیں گے
امام وقت پہ جو انگلیاں اٹھائیں اسد
وہ اپنا شجرہ ہے کیا یہ بتا نہ پائیں گے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.