Haan Hussain Tha Hussain Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Shahzad Abbas Khan
ہاں حسین تھا حسین ہے
جب سے ہے خدا حسین ہے
راز کائنات لکھنا تھا
میں نے لکھ دیا حسین ہے
ہے کوئی نہ دوسرا خدا
نہ ہی دوسرا حسین ہے
کہہ رہے ہیں موسی طور سے
نور فاطمہ حسین ہے
کیوں غرور نہ کرے خدا
اس کو پوجتا حسین ہے
عرش کہتے ہیں جسے یہ لوگ
گھر وہ آپ کا حسین ہے
وہ ہی تو ہے لہجہء خدا
جس میں بولتا حسین ہے
چھو کے حر کو پاک کر دیا
کیونکہ انما حسین ہے
ہے اسد کو جس کا انتظار
بس وہ وقت کا حسین ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.