Batees Baras Ka Sath
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Raza Abbas Zaidi
شبیر کے خیمے میں قیامت کا تھا منظر
رخصت کے لیے آئے جو عباس دلاور
جب رو چکے عباس کو سینے سے لگا کر
بھائی کی طرف دیکھ کے کہنے لگے سرور
بتیس برس کا ساتھ ہے نہ چھوڑیئے بھائی
بھائی کے لیے موت ہے بھائی کی جدائی
غربت میں مجھے چھوڑ کے بھائی نہ سدھارو
خواہش ہے میری قبر میں تم مجھ کو اتارو
پردیس میں غربت ہمیں کس موڑ پہ لائی
عباس میرا دل ہو تم ہی جان ہو میری
کیا میری محبت میں کمی رہ گئی کوئی
بھائی سے زیادہ تمہیں پیاری ہے ترائی
غازی میری بہنوں کو بڑی آس ہے تم سے
زینب کو جو ڈھارس ہے وہ احساس ہے تم سے
تم ساتھ ہو اس واسطے وہ آئی ہے بھائی
پردیس میں شبیر کا ہے کون سہارا
بھائی نہ ملے گا مجھے تم جیسا دوبارہ
کیوں چھوڑ کے جانے کی خبر تم نے سنائی
جانے لگے عباس تو نظروں میں تھی چادر
روتے ہوئے عباس نے دیکھا تھا پلٹ کر
جب خیمہ کلثوم سے آواز یہ آئی
سو جاؤ گے تم بازو کٹا کر لب دریا
عمو ہیں کہاں مجھ سے یہ پوچھے گی سکینہ
معصومہ نہ سہہ پائے گی عمو کی جدائی
دریا پہ کمر تھام کے جب پہنچے سرہانے
غازی سے کہا رو کے شہ کرب و بلا نے
ہے آپ کی فرقت نے کمر میری جھکائی
آیا نہیں پھر لوٹ کے سقائے سکینہ
جب گرز لگا سر پہ کہا ہائے سکینہ
شبیر چلے خیمے سے دے دے کے دہائی
ذیشان و رضا ٹوٹ گئی آس حرم کی
دم توڑ گئے شاہ کی آغوش میں غازی
شبیر یہ کہتے رہے بھائی میرے بھائی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.