Dafna Ke Fatima Ko Jo Ghar Aaye Murtaza
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Syed Ali Mesum Abidi
دفنا کے فاطمہ کو جو گھر آئے مرتضی
بچوں کو دیکھتے ہی کہا ہائے فاطمہ
تڑپے سنی بہن سے جو بھائی کی گفتگو
زینب سے کہہ رہا تھا یہ مظلوم کربلا
زینب سے رو کے کہتا تھا زہرا کا لاڈلا زخمی تھی کتنی ماں
روتے ہوئے حسین کے لب پر یہ بین تھا زخمی تھی کتنی ماں
مشکل سے ہاتھ رکھ کے وہ سجدہ بھی کرتی تھیں
تسبیح ایک ہاتھ سے وہ پھر نہ پڑھ سکیں
قنفذ نے تازیانے سے کیسا ستم کیا زخمی تھی کتنی ماں
بھائی بہن کی بندھ گئیں یہ کہہ کے ہچکیاں
بازو پہ اور ہاتھ پہ درے کا تھا نشاں
ٹوٹی ہوئی تھیں پسلیاں پہلو شکستہ تھا زخمی تھی کتنی ماں
ہائے وہ ایک نیل تھا جو ماں کے چہرے پر
ظالم نے ہاتھ اٹھایا تھا یہ مجھ کو ہے خبر
افسوس کے حسین مگر کچھ نہ کر سکا زخمی تھی کتنی ماں
کہتے تھے نانا جان کہ اک وقت آئے گا
زہرا کو زخم جب یہ زمانہ لگائے گا
نانا کے بعد جلد ہی وہ وقت آ گیا زخمی تھی کتنی ماں
وہ زخم سامنے تھے جو ہم دیکھتے رہے
لیکن وہ زخم ماں کے جگر پر تھے جو لگے
زینب حسین زخم وہی دیکھتا رہا زخمی تھی کتنی ماں
در ٹھوکروں سے جلتا ہوا ان پہ ڈھا دیا
اور در پہ پاؤں رکھ کے شقی گھر میں آ گیا
ناموس مصطفی کو یوں پامال کر دیا زخمی تھی کتنی ماں
بھائی بہن یہ کہہ کے اسد روئے دیر تک
مارا ہماری ماں کو بہت چھینا ہے فدک
ہم اس کو یہ بتائیں گے مہدی جب آئے گا زخمی تھی کتنی ماں
حملہ در بتول پہ اتنا ہوا شدید
مادر زمیں پہ گر گئیں محسن ہوا شہید
خوں مادر حسین کا بکھرا تھا ہر جگہ زخمی تھی کتنی ماں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.