Aaye istiqbal ko sarwar dar e Abbas par
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Rizwan Ali Zaidi
آئے استقبال کو سرور در عباس پر
پہنچے جب عباس کے نوکر در عباس پر
عصمت عباس کی عظمت بتانے کے لیے
آ گیا زہرا کا سارا گھر در عباس پر
عین ممکن ہے سلونی کی صدا آنے لگے
رکھا ہو گر کوفے کا منبر در عباس پر
اختیار حضرت غازی اشارہ گر کرے
آئے گا کعبہ ابھی چل کر در عباس پر
دیکھ کر رومال زہرا، حر سے زہرہ نے کہا
مجھ سے بھی اونچے ہو تم جھک کر در عباس پر
وہ کف عباس پر پہلے سلامی دیتے ہیں
پھر فرشتے کھولتے ہیں پر در عباس پر
جھوم کر سنتے ہیں حیدر معرکہ صفین کا
پڑھتے ہیں جب مالک اشتر در عباس پر
خوب پھر دونوں نے کی عباس کی مدح و ثنا
مل گئے بوذر کو جب قنبر در عباس پر
خود بخود اونچا مرا سر عرش تک ہوتا گیا
جب مرے بیٹے نے رکھا سر در عباس پر
سورہء کوثر کا پہرا ہے اسد چاروں طرف
آ نہیں سکتا کوئی ابتر در عباس پر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.