Har fazeelat bani Fatima ke liye
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Syed Muhammad Shah
ہر فضیلت بنی فاطمہ کے لیے
کعبہ بنا ہے علی، فاطمہ کے لیے
آیتیں جب بھی آئی تو بیٹھے رہے
اٹھ رہے ہیں نبی فاطمہ کے لئے
درزی بن کر ملک عرش سے آ گیا
ذات بدلی گئی فاطمہ کے لئے
دو مسافر ہوئے اک نبی اک علی
جن کی معراج تھی فاطمہ کے لیے
نام زینب رکھا رب اکبر نے اور
فاطمہ بھیج دی فاطمہ کے لیے
ایک فضہ ہے جو بول سکتی ہے بس
میری خلقت ہوئی فاطمہ کے لیے
لب پہ اللہ اکبر تھا اور خود بخود
چکی چلنے لگی فاطمہ کے لئے
قاب قوسین تک آ گئے مصطفی سلمان
بات ہونے لگی فاطمہ کے لئے
ہم عزادار جنت میں جائیں گے بس
کیوں کے جنت بنی فاطمہ کے لئے
فاذکرونی کی تفسیر بن کر گئے
فرش پر ماتمی فاطمہ کے لیے
فیصلہ زندگانی میں یہ کیجئے
دشمنی دوستی فاطمہ کے لیے
غاصبان فدک پہ تبرہ کرو
بس یہی ہے خوشی فاطمہ کے لیے
در پہ سلمان ہاتھوں کو جوڑے ہوئے
موت ٹھہری رہی فاطمہ کے لیے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.