Tab Imam Aayenge
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Syed Mudassir Mehdi
ہر کوئی جہاں والا بات غور سے سن لے
دہر سے نہ کم ہوں گے عاشقین حجت کے
یہ یقین کامل ہے جلد ہم بھی دیکھیں گے
غیب میں امام زماں، مصطفی کی بیٹی سے
اذن جوں ہی پائیں گے تب امام آئیں گے
نفرتیں مٹائیں گے تب امام آئیں گے
عشق کو بڑھائیں گے تب امام آئیں گے
اپنے غم بھلائیں گے تب امام آئیں گے
صبر آزمائیں گے تب امام آئیں گے
دل سے جب بلائیں گے تب امام آئیں گے
سیدہ کی حرمت کا دھیان اس طرح رکھا
شہ کے سامنے کی ہے، حر نے جس طرح توبہ
اے جہان والو سنو، یہ پیام ہے میرا
ہم بھی حر کی طرح سے، اپنے دل کا دروازہ
جب بھی کھٹکھٹائیں گے، تب امام آئیں گے
دل یہ میرا کہتا ہے مجھ سے دوستو اکثر
خود جلا کے ہاتھوں سے اتحاد کا بینر
یہ خطیب و ذاکر سب سچ زبان پر لا کر
قاتلان زہرا کے نام برسر منبر
کھل کے جب سنائیں گے تب امام آئیں گے
آج بھی جری یہ دعا لب پہ ہے مدثر کے
اپنی زیست میں جلدی وہ بھی وقت آ جائے
مولا پردہ سرکا کے جلد آئیں غیبت سے
اور ہم ملنگوں کو پھر کبھی نہ پڑھنا پڑے
جب امام آئیں گے، تب امام آئیں گے
یہ نصیری وہ غالی ختم کیجیے جھگڑا
آپ بھی عقیدے پر ڈال کر رکھیں پردہ
سب ہی اپنی نظروں کو رکھیں جانب کعبہ
جیسا رب کا وعدہ ہے، ویسے تین سو تیرہ
خود کو جب بنائیں گے، تب امام آئیں گے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.