Samajh na paye gi duniya, Hussain ka sajda
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Syed Mudassar Mehdi
سمجھ نہ پائے گی دنیا، حسین کا سجدہ
تمام سجدوں کا قبلہ، حسین کا سجدہ
لکھا ہوا یہ توحید کے صحیفوں میں
ہے کبریا کا حوالہ، حسین کا سجدہ
ازل سے لے کے ابد تک نہ کر سکے گا کوئی
تھا جلتی ریت پہ ایسا، حسین کا سجدہ
نبی طویل کریں گے، زمیں پہ سجدے کو
نبی کی پشت پہ ہوگا، حسین کا سجدہ
جو پوچھا کون تمہاری بقاء کا ہے ضامن
پکارا خانۂ کعبہ، حسین کا سجدہ
فلک نے رشک سے بولا زمین کربل سے
تجھے کرے گا معلی، حسین کا سجدہ
زباں پہ تھا مرے سبحان ربی الاعلی
تھا ذہن میں مرے مولا، حسین کا سجدہ
فلک پہ رب نے بلایا تھا مصطفی کو مگر
زمیں پہ دیکھنے آیا، حسین کا سجدہ
وہی تو دور ہے اب تک جری مصلے سے
جسے سمجھ نہیں آیا، حسین کا سجدہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.