Shabbir ke chehre se gham door karne walay
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Raza Abbas Zaidi
شبیر کے چہرے سے غم دور کرنے والے
تم دور کر دو آکر عباس غم ہمارے
تم باب حوائج ہو زینب کا سہارا ہو
ہو فضل و کرم ہم پہ تم فضل کے بابا ہو
ہم کس سے مدد مانگیں کوئی نہیں ہمارا
بس جی رہے ہیں مولا ہم آپ کے سہارے
ملنے کیلئے آؤں حسرت ہے میرے دل کی
نہ راستہ آساں ہے نہ زاد سفر کوئی
مشکل یہ میری حل ہو مشکل کشا کے بیٹے
آ جائیں جلد ہم بھی دربار میں تمہارے
جب گھر میں عزاخانہ رو رو کے سجاتے ہیں
یہ کہتے ہوئے مومن ہاتھوں کو اٹھاتے ہیں
زہرا کی دعا ہو تم سن لو دعا ہماری
آجاؤ میرے گھر بھی ام البنین کے پیارے
ماتم کی قسم مولا سینے کا سکوں تم ہو
اے قمر بنی ہاشم اب چین ملے دل کو
اس بالی سکینہ کی غربت کا واسطہ ہے
کانوں سے جس کے چھینے ظالم نے گوشوارے
انداز وفاداری دنیا کو سکھاتے ہیں
وہ ہاتھ رہیں باقی پرچم جو اٹھاتے ہیں
میں واسطہ اس پل کا دیتا ہوں تم کو مولا
کٹ کر گرے تھے بازو جب نہر کے کنارے
جو گودیاں خالی ہیں اب جلد انہیں بھر دو
اس ماں کے وسیلے سے اولاد عطا کر دو
جھولے سے لپٹ کر جو کہتی تھی میرے اصغر
تم بن رباب کیسے اب زندگی گزارے
بیمار شفا پائیں ہو جائیں رہا قیدی
سجاد کی غربت کی ہے تم کو قسم غازی
آباد رہے سر پہ سایہ تیرے علم کا
فرش عزا پہ آ کر رو رو کے دل پکارے
ذیشان و رضا کیوں نہ فریاد کریں تم سے
جب ضربیں لگیں تیرہ شبیر کی گردن پہ
ہر ضرب پہ مولا نے رو کر تمہیں پکارا
منظر وہ یاد کر کے روتے ہیں غم کے مارے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.